فیصل آباد جو کہ پاکستان کا تیسرا بڑا شہر بھی ہے اپنی الگ پہچان بھی رکھتا ہے، اس شہر کو پرامن شہر کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل سٹی بھی کہا جاتا ہے، مگر فیصل آباد میں بڑھتی دن بہ دن ٹریفک اور اس پر سونے پر سہاگہ بازاروں میں تاجروں کی جانب سے تجاوازات کی بھرمار ہے، فیصل آباد کے دل گھنٹہ گھر کے آٹھ بازار اس کا سب سے زیادہ شکار ہیں، ہر بازار کی چوڑائی ساٹھ فٹ ہے جو کہ دوکانداروں کی ناجائز تجاوازات کے بعد صرف چھ فٹ تک محدود ہو چکی ہے، اور عوام ان بازاروں سے اجتناب کرنے لگیں ہیں، کچہری بازار، جھنگ بازار اور دیگر بازاروں میں ریڑھی فروش مسافروں کے لئے بہت بڑی پریشانی کا سبب ہیں، حکومت کو چاہے کہ اس پر جلد از جلد ایکشن لے اور عوام کے لئے بہتر سہولیات پیدا کرے۔
loading...
0 comments: