رقاصہ کی ساتھیوں کے ہمراہ خوبرو لڑکی کو اغوا کرنیکی کوشش ناکام

By Unknown  |  18:18:00 No comments

Advertisement
فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد کی معروف رقاصہ مہک ماڈل نے اپنے بھائیوں اور 5 مسلح افراد کے ہمراہ 

مقامی محلہ غوث پورہ میں رہائش پذیر مسرت بی بی کو خوبرو بیٹی سونیا کو زبردستی اغواءکیلئے گھر پر رات کے 
وقت ہلہ بول دیا، اہلخانہ کو یرغمال بنالیا، سونیا گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے اغواءہونے سے بچ گئی، مسرت بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ دائر کر دی ، عدالت نے تھانہ سٹی کے انچارج سے 28 جولائی کیلئے 
رپورٹ طلب کر کر لی۔

رٹ میں بتایا گیا کہ مسرت بی بی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سورہی تھی کہ رات 11 بجے بیرونی دروازہ کسی نے کھٹکھٹایا ، دروازہ کھولا تو معروف اداکارہ رقاصہ مہک ماڈل ، اس کی بہن ماہ جبین ، بھائی ثقلین، محمد طیب اور محمد اسد ساکنان جیلانی ٹاﺅن فیصل آباد معہ 5 کس نامعلوم افراد مسلح ہائے آتشیں اسلحہ گھر میں زبردستی داخل ہو گئے، انہیں ہینڈاپ کروا کے صحن میں کھڑا کر دیا اور مہک ماڈل نے کہا کہ سونیا کہاں ہے ، اس کی سہیلی کی رسم حناءکی وجہ سے سونیا گھر پر موجود نہ تھی، اس لیے و ہ اغواءکاروں کے ہاتھ نہ لگ سکی، مہک ماڈل نے کہا کہ دوبارہ آئی تو سونیا کو اٹھا کرلے جاﺅں گی، جاتے ہوئے مہک ماڈل نے کہا کہ اگر تھانہ سے رجوع کیا تو تمہارے لیے زمین تنگ کروا دوں گی، معروف ماڈل ہوں ، میری ایک کال پر شوقین افسران اور سیاستدانوں کا تھانہ میں تانہ بانہ لگ جائے گا۔
Source:http://dailypakistan.com.pk/faisalabad/04-Aug-2016/420174
loading...


0 comments:

All Right Reserved © 2015 FaisalabadWeb.com
TOP