فیصل آباد(وقائع نگار)جڑانوالہ روڈ تا ستیانہ روڈ سے ملحق سڑک کا نام صابری دربار روڈ رکھ دیا گیا۔روڈ کی تعمیرنو کی افتتاحی تقریب میں ایم این اے عبدالمنان، وائس چیئرمین واسا میاں عرفان منان ، صاحبزادہ فرخ شاہ ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں عبدالمنان نے کہا کہ این اے 83 میں واقع ہر گلی اور ہر سڑک کی تعمیر نو کو وہ اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ٹوٹ پھوٹ کا شکار صابری دربار روڈ کی تعمیر نو کی تکمیل تک وہ خصوصی توجہ دینگے ۔صاحبزادہ فرخ شاہ نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکین سکون کا سانس لے سکیں گے -
SOURCE: http://dunya.com.pk/index.php/city/faisalabad/2016-08-06/841100#.V6U5WNJ97IU
loading...
0 comments: